باقر نجفی رپورٹ کے بعد شہباز شریف، رانا ثناءاللہ فوری استعفیٰ دیں، عمران خان

12:51 PM, 6 Dec, 2017

اسلام آباد: سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ باقر نجفی رپورٹ کے انکشافات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ کو پاکستانی شہریوں کے قتل پر فوری مستعفی ہونا چاہیے۔

اس سے قبل ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پڑھی ہے اس میں رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کی طرف اشارہ ہے، شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے نہیں نکل سکیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کرنے کے عدالتی فیصلے کےخلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی اور رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا جس پر حکومت نے رپورٹ شائع کردی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں