بھارت کے خلاف کیس کیلئے پی سی بی نے اپنی2 رکنی قانونی ٹیم تیار کرلی

11:07 AM, 6 Dec, 2017

لاہور: بھارت کے خلاف کیس کیلئے پی سی بی نے اپنی2 رکنی قانونی ٹیم تیار کرلی ہے اور  ٹیم خواجہ احمد حسین اور سلمان نصیر پر مشتمل پی سی بی کی جانب سےکیس لڑیں گے ۔

پاک بھارت سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کے خلاف کیس کے لیے پی سی بی نے 2 رکنی قانونی ٹیم تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے لیگل جنرل منیجر سلمان نصیر اور خواجہ احمد حسین پی سی بی کی وکالت کریں گے۔

آئی سی سی نے دونوں بورڈز کے مابین کیس ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کو بھجوادیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ریزولیشن کمیٹی جلد کیس کیلئے ججز پینل کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے بی سی سی آئی پر 70ملین ڈالر ہرجانہ کا دعوی دائر کیا ہے۔

مزیدخبریں