اوباما انتظامیہ کا لڑاکا طیارے بھارت میں تیار کرنے کا منصوبہ

11:17 PM, 6 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: جہاں ایک طرف نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنیوں کو امریکا سے باہر نہ جانے دینے اور نوکریاں بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے تو وہیں دوسری طرف اوباما انتظامیہ نے لڑاکا طیارے بھارت میں تیار کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ اور امریکی دفاعی صنعتیں بھارتی حکومت کے ساتھ ایک منصوبے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔منصوبے کے تحت امریکا اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 16 اور ایف 18 بھارت میں تیار کرے گا ،معاہدہ طے ہونے کی صورت میں کمپنی لوک ہیڈ مارٹن اپنا ایف 16 طیارے بنانے کا مکمل پلانٹ ریاست ٹیکساس سے بھارت منتقل کرے گا۔

جس کے بعد بھارت ایف 16 لڑاکا طیارہ تیار کرنے والا واحد ملک بن جائے گا، اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر آئندہ ہفتے نئی دہلی جارہے ہیں.

مزیدخبریں