نشے میں دھت خاوند کا اپنی بیوی پر تشدد، سرکے بال مونڈ دیئے

10:58 PM, 6 Dec, 2016

خانیوال: نشے میں دھت خاوند کا اپنی بیوی پر تشدد سرکے بال مونڈ دیئے حقو ق نسواں ایکٹ تحت مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 90/10-Rکی رہائشی شاہین بی بی دختر محمد وزیر نے تھانہ صدرپولیس کو اندراج مقدمہ کے لئے درخواست گزاری کہ90/10-Rکا رہائشی مظفر عرف پپو ولد پہلوان سے عرصہ5سال قبل میری شادی ہوئی جس سے میرے 3بچے پیدا ہوئے گزشتہ رات مظفر نشے میں دھت گھر میں داخل ہوا اور آتے ہی مجھ پر تشدد کرنا شروع کردیا میرے کپڑے پھاڑ کرمجھے نیم برہنہ کردیا بعدمیرے سر کے بال مونڈ دیئے ناک اور کان کاٹنے کی کوشش کی جس سے میرا کان شیدزخمی ہوگیا مارپیٹ کے بعد مجھے کمرے میں قید رکھابچے چھین کر رات کو گھر سے نکال دیا صدرپولیس نے زیر دفعہ337Vکے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

مزیدخبریں