بچوں کو غیر ضروری اینٹی بائیو ٹکس سے بچانے کے 6طریقے

نیا بھی میں اینٹی بائیو ٹکس کی بڑی مقدار مختلف امراض کے علاج کیلئے استعمال کی جاتی ہے

10:08 PM, 6 Dec, 2016

دنیا بھر میں اینٹی بائیو ٹکس کی بڑی مقدار مختلف امراض کے علاج کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔لیکن اب بھی یہ ادویات  انسانی جسم میں موجود جراثیم کو ڈھیٹ اور مزاحم بنانے میں اپنا کردار ادا کر تی ہیں۔جس کے لیے ماہرین نے بچوں کو غیر ضروری اینٹی بائیو ٹکس سے بچنے کے 6طریقے وضع کیے ہیں۔

امریکا میں اسٹونی بروکس یونیورسٹی نے طبی ماہرین نے والدین کیلئے رہنما ہدایت دی ہیں۔ 

انیٹی بائیو ٹکس کی معلومات حاصل کریں: ماہرین کا کہنا  ہے کہ والدین پہلے اینٹی بائیوٹکس کی افادیت اور استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کریں کیونکہ یہ بیکٹیریا کے انفیکشن کو ختم کرتی ہے اور وائرل انفیکشن کو ختم کرتی ہے ۔اسی طرح بہتی ناک، کھانسی اور گلے کی نالیوں کی سوزش کیلئے بھی مددگار ثابت نہیں ہوتیں کیونکہ اس کی وجہ وائرس ہوتے ہیں۔اس لیے وائرس کے امراض میں اینٹی بائیوٹکس کے مقابلے میں احتیاط زیادہ ضروری ہےکیونکہ یہ مرض دوسروں میں با آسانی پھیل سکتا ہے۔

ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کریں: اگرچہ اینٹی بائیو ٹکس سے آنتوں میں موجود بیکٹیریا بھی ختم ہوجاتے ہیں۔اور اس طرح خطرناک بیکٹیریا مزید فروغ پاتے ہیں۔اس لیے خیال رہے کہ اینٹی بائیو ٹکس کے معاملے میں ڈاکٹر کے مشورے پر ضرور عمل کریں۔

پہلے گھریلو نسخے آزمائیں: سرد کھانسی اور سانس کی نالی کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں کیلئے پہلے گھریلو نسخے  آزمائیں۔بچے ہو ں یا بڑے آرام کریں،مائعات کی بڑی مقدار نوش کریں۔سگریٹ اور آلودگی سے بچیں۔

پہلے غیر اینٹی بائیوٹکس آزمودہ دوائیں آزمائیں:پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایسی ادویات دستیاب ہیں جو بغیر نسخے کے کھائی جا سکتی ہیں۔ان میں کئی ادویات شامل ہیں جو بچوں اور بڑوں میں سردی ،بخار ،درد اور دیگر عارضوں کو دور کر سکتی ہے۔6ماہ تک کے بچوں میں درد دور کرنے کیلئے ایسٹمائنو فین مرکبات کی دوا دی جاسکتی ہے۔لیکن بچوں کو اسپرین نہ دیں کیونکہ اس سے رائی سنڈروم پھیل سکتا ہے جو جگر کو متا ثر کر سکتا ہے۔اسی طرح بچے اور بڑے بھاپ لے کر بیماریوں کو بھگا سکتے ہیں۔

مجبوری کے تحت: بہت ضرورت کے تحت ہی اینٹی بائیو ٹکس دواؤں کی ان اقسام کو استعمال کریں۔اسی طرح اپنے بچوں کی اینٹی با یئوٹکس کسی دوسرے بچوں کو نہ دیں،خواہ علامات کتنی ہی مماثل کیوں نہ ہوں اور نہ ہی اینٹی بائیو ٹکس مستقبل کیلئے بچا کر رکھیں۔

بچوں کو ویکسینیشن کے عمل سے گزاریں: بچوں کو وقت پر ویکسین دینے سے موسمی امراض اور عارضوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ڈاکٹروں کے کہنے پر بچوں کوخفاظتی ٹیکے اور ویکسین دینا بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں