این اے 125 سے متعلق علیم خان کی خوش فہمی جلد دور کردونگا، حامد خان

معروف سینیر وکیل اور پی ٹی آئی رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ علیم خان کو این اے ایک سو پچیس کا ٹکٹ ملنے کی خوش فہمی ہے جو جلد دور ہو جائے گی۔ ٹکٹ تقسیم کا اختیار اکیلے پارٹی چیئر مین کو بھی حاصل نہیں ہے

08:22 PM, 6 Dec, 2016

اسلام آباد :پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات سامنے آنے لگے معروف سینیر وکیل اور پی ٹی آئی رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ علیم خان کو این اے ایک سو پچیس کا ٹکٹ ملنے کی خوش فہمی ہے جو جلد دور ہو جائے گی۔ ٹکٹ تقسیم کا اختیار اکیلے پارٹی چیئر مین کو بھی حاصل نہیں ہے۔ آئندہ انتخابات میں ٹکٹ مجھے ہی ملے گا اور پارٹی میں قیاس آرائیاں کرنے والوں کی خواہش جلد دم توڑ جائے گی۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں حامد خان نے کہا کہ نہ تو ابھی انتخاب ہونے جارہا ہے نہ ہی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہے انتخابات کے لئے پارلیمانی بورڈ صرف ٹکٹوں کی تقسیم کا مجاز ہو گاجس کا میں خود بھی حصہ ہوں جو ابھی سے ٹکٹ مل جانے کی بات کرتا ہے وہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ٹکٹ مل جانے سے متعلق علیم خان کو خوش فہمی ہے۔روایت  ہے کہ جو پہلے الیکشن لڑے اسے ہی دوبارہ ٹکٹ دیا جاتا ہے۔ اگرٹکٹ ملا تو صرف مجھے ہی ملے گاچند لوگ گروہ بندی میں کچھ بھی کہ دیتے ہیں پارٹی میں قیاس آرائیاں کرنے والوں کی خواہش جلد دم توڑ جائے گی۔ایک سوال پر حامد خان نے کہا کہ پاناما کیس سے علیحدگی کا فیصلہ میڈیا کے دبا وپر کیاحالات ایسے ہوگئے تھے کہ عدالت میں کچھ کہتے اور باہر کچھ اور ہوتا تھا۔

مزیدخبریں