اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم کے خلاف پانچ الزامات ثابت کردیے ہیں ۔پاناما کیس کے حوالے سے کل فائنل موڑآجائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کل سے نوازشریف کے وکلا کوجوابات دینے ہیں جس عمرمیں نوازشریف کے بچےارب پتی بنے اس عمرمیں توشناختی کارڈزبنتے ہیں۔ حسین نواز23 سال کی عمرمیں اپنی محنت سے ارب پتی بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ حسین نوازنے 74 کروڑ روپےاپنے والد کوقرضہ دیا۔ پی آئی ڈی میں بیٹھ کرروزانہ اپوزیشن کے خلاف پریس کانفرنس کی جاتی ہے۔ نوازشریف اوران کے بچے عدالت کوبتائیں اربوں روپے کیسے آئے؟