نو ماہ کی حاملہ کرینہ کی منیش ملہوترا کی سالگرہ پارٹی میں شرکت

منیش نے 50ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ایک زبردست تقریب کا اہتمام کیا تھ

06:36 PM, 6 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکارہ کرینہ کپور جو ان دنوں 9 ماہ کی حاملہ ہیں نے گزشتہ رات اپنے دوست معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کی۔ منیش نے 50ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ایک زبردست تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں بالی وڈ کے صف اول کے تمام فنکار مدعو تھے۔ کرینہ اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ وہاں پہنچیں تو رونق محفل بن گئیں۔ اس موقع پر کرینہ نے اپنے دوست منیش کا ڈیزائن کردہ سیاہ رنگ کا میٹرنٹی گاﺅن پہن رکھا تھا۔

مزیدخبریں