گمراہ کن تشہیری مہم ، مسابقتی کمیشن کا پی ایس او کا 15 کروڑ روپے جرمانہ

گمراہ کن تشہیری مہم ، مسابقتی کمیشن کا پی ایس او کا 15 کروڑ روپے جرمانہ

اسلام آباد:  گمراہ کن تشہیری مہم پر مسابقتی کمیشن نے پی ایس او پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ اعلامیہ سی سی پی کے مطابق پٹرول،ڈیزل مصنوعات سےمتعلق گمراہ کن تشہیری مہم کےسبب جرمانہ کیا۔ پی ایس اونے2004سے2012کےدوران مصنوعات میں اضافی عناصرکی ملاوٹ شروع کردی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی عناصر سےمتعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ انجن کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ ما حول دوست ہے اور کم خرچ بھی ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔