کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سکیورٹیز ایکٹ، 2015 کے تحت حصص داران کے بہترین مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے لسٹڈ کمپنیز (کثیر تعداد میں ووٹنگ شیئرز کا حصول) کے ضوابط، 2016کا مسودہ تیار کیا ہے۔
یہ ضوابط لسٹڈ کمپنیز (کثیر تعداد میں ووٹنگ شیئرز کا حصول) کے ضوابط،2008کی جگہ لیں گے۔ٹیک اوور ضوابط کا مسودہ عوامی آراءکے لئے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
سٹیک ہولڈرز اپنی آراءو تجاویز23 دسمبر،2016 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ ضوابط کے مسودے کے مطابق، ایس ای سی پی کے با قاعدہ لائسنس یافتہ مشیر بطور مینجرتقرّر کیے جا سکتے ہیں اور ٹارگٹ کمپنیوں کے حصص داران کو ادائیگیاں صرف نقدی کی صوت میں کی جا سکے گی۔
یہ حاصل کنندہ اور ٹارگٹ کمپنی دونوں کی سکیورٹیز ایکٹ، 2015، ٹیک اوور ضوابط اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ضوابط کے مطلوبات کی تعمیل کا پابند ہے۔
علاوہ ازیں ایسے شئیرز خریدنے والوں کو نیک نیتی دکھانی پڑے گی تاکہ متعلقہ کمپنی کے مفاد کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔