سی پیک منصوبوں کو فول پروف سیکیورٹی ،ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے: آرمی چیف

سی پیک منصوبوں کو فول پروف سیکیورٹی ،ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے: آرمی چیف

کوئٹہ:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  کوئٹہ کا دورہ  کیا جہاں انہیں  بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ بھی کیا۔ کورکمانڈر سدرن کمانڈ  لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے یادگار شہداپر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ  آپریشن میں انٹیلیجنس اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے۔  دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے ۔ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے ۔

واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عہدہ سنبھالتے ہی سب سے پہلے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اس کے بعد وہ شمالی وزیر ستان گئے ۔ آج وہ بلوچستان پہنچے ہیں۔