کینبرا: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 166 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 379 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.2 اوورز میں 262 رنز بنا سکی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ویلیمسن نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 81 جب کہ مارٹن گپٹل نے سات چوکوں اور ایک چکے کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے پیٹ کمننز نے چار، مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور فالکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات ڈیوڈ وارنز اور سٹیون سمتھ کی عمدہ بیٹنگ تھی۔ ڈیوڈ وارنر نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 119 اور سٹیون سمتھ نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنز بنائے۔