عبدالرشید ترابی 8دسمبر کو مظفر آباد میں تعلیمی نشست سے خطاب کریں گے

01:51 PM, 6 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا دسمبر کا شیڈول جاری کر دیاگیا،ترجمان کے مطابق 8دسمبر کو مظفرآباد میں تعلیم میں اصلاحات کے حوالے سے خصوصی نشست سے خطاب کریں گے،10دسمبر کو مظفرآباد میں جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کی تربیت گاہ سے خطاب کریں گے 11دسمبر کو تربیت گاہ اور اراکین جنرل کونسل اداروں کے سربراہان سے خطاب کریں گے،14دسمبر کو اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام میگا ایجوکیشن اکسپو کی تقریب سے خطاب کریں گے 16دسمبر کو ضلع سدہنوتی میں اراکین جنرل کونسل اور اداروں کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے 17دسمبر کو اسلام آباد میںضلع اسلام کے اراکین جنرل کونسل اور اداروں کے سربراہان سے خطاب کریں گے۔

18دسمبر کو ضلع کوٹلی میں اراکین جنرل کونسل اور اداروں کے سربراہاں سے خطاب کریں گے19دسمبر کو مظفرآباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام میگا ایجوکیشن ایکسپو کی تقریب سے خطاب کریں گے،23تا 25دسمبر کو جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شریک ہوں گے اور کشمیر کے حوالے سے تازہ ترین حالات سے مرکزی مجلس شوریٰ کو آگاہ کریں گے،31دسمبر کو دھیر کوٹ کلس پجے سکول کی تقریب سے خطا ب کریں گے ۔

مزیدخبریں