باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے نے کامیابیوں کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے

12:04 PM, 6 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی:قومی ائر لائن پی آئی اےکاریزرویشن سسٹم خرابی کےباعث پروازوں کاشیڈول متاثر ہوگیا،مسافر رل گئے۔ پروازوں کو تاخیری سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔متعدد انٹرنیشنل فلائٹس بھی 2سے3گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں۔قومی فضائی کمپنی کی جانب سے مسافروں کو پیش آنے والی لاجواب سروس کی مثالیں آئے دن نظر آتی ہیں ۔

اسلام آباد جانیوالی پی کے 368 میں 4گھنٹے کی تاخیر ہوئی،جبکہ لاہور جانیوالی پی کے 314 میں ساڑھے تین گھنٹے تاخیر اور سکھر جانیوالی پی کے 590میں 2گھنٹے تاخیر،، کا شکار ہوئی ۔پی آئی اے کا ریزرویشن سسٹم 4گھنٹے سے زیادہ خراب رہا،،،خرابی کےباعث پروازوں کاشیڈول بری طرح متاثر ہوا۔

مزیدخبریں