مریم صفدر کو 3کروڑ 70لاکھ ،حسین نواز کو 2کروڑکے تحفے والد نے دیئے،نعیم بخاری

11:55 AM, 6 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پانامہ لیکس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جار ی ہے، تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر کو تین کروڑ سترہ لاکھ اورحسین نواز کو دو کروڑکے تحفے والد نے دیئے،مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے کوئی یوٹیلیٹی بل جمع نہیں کرائے۔ جسٹس شیخ عظمت نےکہا کہ بل جمع کرانا گھر کے مردوں کا کام ہوتا ہے،کیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مریم والد کے زیر کفالت ہیں؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ مریم نواز کی آمدن کا زریعہ چوھدری شگر مل ہو۔

مزیدخبریں