ٹوکیو : جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے رواں مہینے کے آخر میں امریکی صدر براک اوباما کے ہمراہ پرل ہاربر کا تاریخی دورہ کریں گے تاہم وہ اس موقع پر وہ پرل ہاربر میں امریکی بحری اڈے پر تباہ کن حملے پر معافی نہیں مانگیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ 26 اور 27 دسمبر کو ہوائی کا دورہ کریں گے اور پرل ہاربر پر جنگ میں مرنے والوں کے لیے دعائیہ تقریب میں شریک ہوں گے۔
اس طرح وہ ا±س مقام کا دورہ کرنے والے اپنے ملک کے پہلے رہنما بن جائیں گے جس پر جاپانیوں نے حملہ کیا تھا اور جس کی وجہ سے امریکا بھی دوسری عالمی جنگ میں شریک ہو گیا تھا۔ یہ غیر متوقع اعلان پرل ہاربر پر جاپانیوں کے حملے کے پچھتر برس پورے ہونے کے دن سے دو روز قبل سامنے آیا ہے۔
یہ اعلان براک اوباما کے ا±س دورے کے 6 مہینے بعد کیا گیا ہے، جب وہ پہلے امریکی صدر کے طور پر جاپانی شہر ہیروشیما میں امریکی ایٹم بم کے حملے میں مرنے والوں کی یادگار پر گئے تھے۔