لندن :عمومی تصور تو یہی ہے کہ مرد حضرات زیادہ غلیظ اور گندی گالیاں دیتے ہیں مگر حال ہی میں ہونے والی تحقیق نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے۔عالمی جریدے“دا ٹائمز “ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مغربی معاشرے میں سب سے بڑی گالی جو “ف“ سے شروع ہوتی ہے اس کا استعمال مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ کرتی ہیں۔
اکنامک اینڈ سوشل رسیرچ کونسل کے تعاون سے لنکا شائر یونیورسٹی اور کیمبرج یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک اسٹڈی ہوئی جس میں 376مرد وخواتین کی روزمرہ گفتگو ریکارڈ کی گئی۔روزانہ تین گھنٹے کی گفتگو ریکارڈ کرنے کے بعد سننی گئی تو معلوم ہوا کہ خواتین نے دس لاکھ الفاظ پر مشتمل گفتگو کے دوران 546 مرتبہ لفظ “ف“ استعمال کیا جبکہ مردوں نے یہ لفظ 540 مرتبہ استعمال کیا۔اس سے پہلے 1990 میں جو تحقیق ہوئی تھی اس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مرد دس لاکھ الفاظ میں ایک ہزار مرتبہ یہ گالی دیتے ہیں جبکہ عورتیں 167 مرتبہ یہ گالی دیتی ہیں۔
یمشرقی معاشرے میں جس میں پاکستان بھی شام ہے یہاں زیادہ تر جو گالی خؤاتین استعمال کرتیں ہیں وہ لفظ (ب) سے شروع ہوتی ہے ۔جبکہ ہائی کلاس میں وہی گالی استعمال ہوتی ہے جو جو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران خرم نواز گنڈاپور نے نعیم الحق کو دی تھی، جس کے بعد سیاسی منظر نامے پر کافی ہلچل رہی ۔