چنیوٹ : سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

11:14 AM, 6 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں حالات سے دلبرداشتہ ہو کر ایک شخص نے اپنے پانچ بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی۔مرنیوالوں میں ایک بیٹی اور چار بیٹے شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم محمد حسین کی بیوی ایک ماہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، واقعہ تھانہ محمد والا میں پیش آیا۔ مرنیوالوں میں ایک سے چھ سال کے بچے اور آٹھ سالہ بچی شامل ہے۔

مزیدخبریں