میجر شبیر شریف شہید کا45واں یوم شہادت ،سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مزار پر حاضری

10:29 AM, 6 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور:سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور 71 کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے میجر شبیرشریف نشان حیدر کا45 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے،۔مییجر شریف شہید وہ واحد شخصیت ہیں جنھیں نشان حیدر اور ستارہ جرات سے نواز گیا۔اس موقع پر سابق آرمی چیف راحیل شریف نے میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری دی ۔سابق آرمی چیف نے میانی صاحب قبرستان میں اپنے بڑے بھائی میجر شبیر شریف کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔ سابق آرمی چیف کے ہمراہ انکی ہمشیرہ اور بیٹا تیمور بھی موجود تھے ۔ میجرشبیراٹھائیس اپریل انیس سو تینتالیس کو کنجاہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، بطور کیڈٹ کاکول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی، انھوں نے پاک فوج کے 3 اعلیٰ ترین اعزازبھی حاصل کئے۔شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی۔میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے تھے۔

مزیدخبریں