سب سے زیادہ فحش فلمیں کس ملک میں دیکھی جاتی ہیں، فہرست میں ممالک کے نام دیکھ کر آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

سب سے زیادہ فحش فلمیں کس ملک میں دیکھی جاتی ہیں، فہرست میں ممالک کے نام دیکھ کر آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

نئی دلی:فحش بینی کا رجحان یوں تو ہر جگہ بڑھ رہا ہے لیکن بھارت میں اس کی رفتار حیرت انگیز حد تک زیادہ ہے، اور اب انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی عوام کا فحش فلمیں دیکھنے کا شوق اس حد کو پہنچ گیا ہے کہ یہ ملک سب سے زیادہ فحش فلمیں دیکھنے والے تین بڑے ممالک کی فہرست یعنی ”فحش بگ تھری“ میں شامل ہوگیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ نے اپنے سالانہ سروے میں بتایا ہے کہ فحش فلمیں دیکھنے والے ٹاپ تھری ممالک میں سے کینیڈا کو خارج کرتے ہوئے بھارت نے اپنی جگہ بنالی ہے۔

بھارتی عوام نے فحش اداکاراﺅں میں سب سے زیادہ سنی لیونی کو سرچ کیا، جبکہ ویب سائٹ پر گزشتہ سال کی نسبت ہر بھارتی صارف نے اس سال اوسطاً ایک منٹ زائد صرف کیا۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فحش فلمیں دیکھنے والا ملک امریکا قرار پایا ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے، تیسرے پر بھارت، چوتھے پر کینیڈا، اور پانچواں نمبر جرمنی نے حاصل کیا ہے۔ خوش قسمتی سے پاکستان کا نام اس شرمناک فہرست میں شامل نہیں ہے۔