واشنگٹن :امریکی ٹی وی کو انٹرویو کو دیتے ہوئے کہا مائیک پنس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی بڑھی ہے اس کی بڑی وجہ کشمیر کا تنازع ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے رہنماوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا دونوں ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مائیک پنس نے کہا کہ نومنتخب صدرخطے میں امن و استحکام کو فروغ کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالث کا کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر مائیک پنس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف امریکا کے داخلی امور پر توجہ دیں گے بلکہ دیرینہ عالمی مسائل کے حل کے لیے اپنی غیرمعمولی صلاحیتیں بھی بروئے کار لائیں گے۔
واضح رہے نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو پر ہندوستان نے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اب مائیک پنس کے انٹرویو میں دئیے گئے بیانات پر ہندوستانی حکومت سیخ پا ہوگئی ہے۔