کالاشاہ کاکو پولیس اورڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ،3 ڈاکوہلاک،2فرار

08:18 AM, 6 Dec, 2016

لاہور: لاہور میںکالاشاہ کاکوکے قریب پولیس اور ڈاکوو¿ں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،مقابلے میں3 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرارہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کالا شاہ کاکو میں پولیس پارٹی گشت پر مامور تھی کہ ڈاکووں نے اچانک فائرنگ کر دی،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورفائرنگ کا بھر پور جواب دیاگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں3 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 2ساتھی موقع پا کر فرار ہوگئے ،فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے ۔پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکوو¿ں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونیوالے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں