تامل ناڈو کی ماں جے للیتا انتقال کر گئیں، بھارت میں سوگ

12:07 AM, 6 Dec, 2016

چنئی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ ماضی کی فلمی ہیروئن جے للیتا طویل علالت کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ جس کے بعد بھارت میں سوگ ہے۔ جبکہ ہسپتال کے باہر ہزاروں لوگ دھاڑیں مار مار کر رو رہےہیں۔

اڑسٹھ سالہ جے للیتا کئی ماہ سے صحت کے مسائل سے دوچار تھیں  اور ان کو آخری بار ستمبر میں دیکھا گیا تھا۔

جے للیتا کو اتوار کی شب دل کا دورہ پڑا تھا۔ چنیئی میں ہزاروں فکرمند مداح اپنی رہنما کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ہسپتال کے باہر جمع ہیں۔ ریاستی حکومت نے ہسپتال کے باہر جمع مداحوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سکیورٹی کا سخت انتظام کر رکھا ہے۔

سابق فلم سٹار جے للیتا چار مرتبہ تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ رہ چکی ہیں اور ان کے حامی انھیں ’اماں‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔

مزیدخبریں