رؤف حسن اڈیالہ جیل سے رہا ہو گئے

09:46 PM, 6 Aug, 2024

اسلام آباد :  پی  ٹی آ ئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو اڈیالہ   جیل سے رہا کردیا گیا۔ 

رؤف حسن کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے  رہا کیا گیا ہے  ان کے روبکار انسداددہشتگردی عدالت سے جاری ہو   ئے تھے۔ 

ایڈووکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر رؤف حسن کو لے کر روانہ ہوگئے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکٹری اطلاعات رؤف حسن کی اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت نے  ضمانت بعداز گرفتاری منظور کی تھی ۔

ٹیرر فنانسنگ کیس  میں درخواست ضمانت پر عدالت نے دو لاکھ مچلکوں کے  عوض ضمانت کو منظور کیا تھا ۔

مزیدخبریں