پیرس: ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے 86.59میٹر کی تھرو کرکے فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ وہ اس وقت پاکستانیوں کی امید ہیں۔
جیولن تھرو کوالیفیکشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی۔ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.59 کی تھرو کرکے کوالیفائی کرلیا۔
ارشد ندیم اب 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔
دوسری جانب گروپ بی میں ہی شامل بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی بار میں 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی جس کے بعد انہوں نے بھی جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔