بنگلہ دیش:  آرمی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، انٹیلیجنس چیف برطرف

07:25 PM, 6 Aug, 2024

ڈھاکہ: بنگلہ د یش  کی فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے  جبکہ انٹیلیجنس چیف کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

بنگلہ د یش کے انٹرسروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر (این ٹی ایم سی) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ضیاء الاحسن کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے اور میجر جنرل ردوان الرحمان کو ڈی جی این ٹی ایم سی  تعینات کیا گیا ہے۔

این ٹی ایم سی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے اور اس ایجنسی کے ذمہ ملکی صورتحال پر نظر رکھنا، اعدادو شمار جمع کرنا اور کمیونیکیشن مواد کی ریکارڈنگ شامل تھا۔ اس کے علاوہ اس ایجنسی کو ای میلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی اور فون کالز ریکارڈنگ بھی کرنے کی اجازت ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل سیف العالم کو وزارت خارجہ کا قلمدان دیا گیا ہے، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل مجیب الرحمان جی او سی آرمی ٹریننگ اور ڈاکٹرائن کمانڈ ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز طلبہ کے احتجاج پر حسینہ واجد اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کےبعد آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں