لاہور: وقار یونس کی تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ مشکور حسین نامی شہری نے حسین ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی.
دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی سی بی نے گزشتہ ماہ وقاریونس کو ایڈ وائزر مقرر کیاتھا ۔ درخواست کے مطابق محسن نقوی کی زیرقیادت پی سی بی وقاریونس کی خدمت حاصل کرنے کے لئے جو طریقہ اختیار کیاگیا وہ بورڈ کے انتظامی امور کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیتا ہے ۔
محسن نقوی نے ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے وقار یونس کو ایڈوائزر مقرر کرلیا ہے اور وہ سارے انتظامات دیکھ رہے ہیں۔