امریکہ نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا

امریکہ نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا

ممبئی:امریکہ نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا۔بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیشی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ نے شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت شیخ حسینہ بھارت میں موجود ہیں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ برطانیہ میں سیاسی پناہ لینا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ روز ملک سے فرار ہوگئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں