لاہور:عدالت میں پی ٹی آئی رہنما امتیاز وڑائچ کی طبیعت بگڑ گئی

04:45 PM, 6 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ٹی آئی رہنما امتیاز علی وڑائچ کی کمرہ عدالت میں طبیعت بگڑ گئی۔لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤکیس  میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت  امتیاز علی وڑائچ کی کمرہ عدالت میں طبیعت بگڑگئی جس پر انہیں عدالت سے باہر لے جایا گیا اور بار روم میں بٹھایا گیا۔

دیہا ن رہے کہ صبح اسدعمرانسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے ہی تھے کہ ان کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی تھی ۔دل کی تکلیف کےباعث وہ کمرہ عدالت میں ہی بےہوش ہوگئےتھے۔جس پرانہیں فوری طور پر اسپتا ل منتقل کر دیا گیا تھا

مزیدخبریں