ای بائیک پراجیکٹ ، وزیر اعلی پنجاب کی طلبا کی سہولت  کے لیے  کم از کم قسط مقرر کرنے کی ہدایت 

03:45 PM, 6 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ای بائیک پراجیکٹ  کے سلسلے میں  وزیر اعلی پنجاب  نے طلبا کی سہولت  کے لیے  کم از کم قسط مقرر کرنے کی ہدایت  کی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ ای بائیک پراجیکٹ کے سلسلے میں  طلبا کو سہولت دیتے ہوئے کم از کم  قسط مقرر کی جائے۔  

صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبہ کو ای اور پیٹرول بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت طلبہ کو سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کی طرح سب سے آگے رہے گی۔ ای بائیک پراجیکٹ کے تحت بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ طلبہ کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔ ذاتی سواری طلبہ کے روز مرہ زندگی میں پیسے اوروقت کی بچت یقینی بنائے گی۔


انہوں نے کہا کہ وقت کی بچت اور سفر میں آسانی طلبہ کی تعلیمی استعداد میں بہتری کا سبب بنے گی۔ والدین کے سائے  سے محروم طلبہ کے لیے ای بائیک اسکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو بھی دنیا کی طرح الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ صوبے بھر میں ای بائیکس کی چارجنگ کے لیے سولر ائزڈ چارجنگ سٹیشن بنائیں گے۔

مزیدخبریں