اسد عمر کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، حالت خطرے سے باہر

03:36 PM, 6 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اسد عمر کی تمام ٹیسٹس کی رپورٹ کلیئر ہے اس وجہ  سے ان کو  ڈسچارج کردیاگیا ہے۔ 

 اسد عمر اے ٹی سی میں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال لائے گئے تھے جہاں ان کے ای سی جی، ایکو گرافی، خون اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔اے ٹی سی پیش  پر   ان کو اٹھا کر وہاں سے  ہسپتال منتقل کیا گیاتھا۔

 کمرہ عدالت میں بیٹھے اسد عمر نے سینے میں تکلیف ہونے کی شکایت کی، جس پر انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے

مزیدخبریں