پشاور / کراچی:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،کوہاٹ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت کرلیاگیا ہے۔
تیل و گیس کا ذخیرہ ٹل بلاک رازگیر ون کی فارمیشن کاوار گڑھ سے ملا۔ کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل کی مشترکہ ملکیت ہے۔او جی ڈی سی نے اہم ڈویلپمنٹ سے حکومت اور سٹاک یکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔
کوہاٹ میں دریافت ہونے والے تیل اورگیس کے ذخیرے سے یومیہ 159 بیرل تیل اور 16.4 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا سکے گی۔
او جی ڈی سی کے مطابق کنویں کی کھدائی جنوری 2024 میں شروع کی گئی، ٹل بلاک میں رازگیر ون سے ہی گزشتہ ماہ بھی تیل و گیس کا ذخیرہ ملا تھا۔