آج بنگلہ دیش کے عوام آزاد ہوگئے ، آزادی کا لطف اٹھائیں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس بار غلطی نہ ہو: ڈاکٹر یونس

03:23 PM, 6 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

 پیرس:بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد یونس  کاکہنا ہےکہ  آج بنگلہ دیش کے عوام آزاد ہوگئے ، آزادی کا لطف اٹھائیں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس بار غلطی نہ ہو۔ بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد یونس   نے میڈیا سے  گفتگو کرتےہوئے کہاکہ   آج بنگلہ دیش کے عوام آزاد ہوگئے ، آزادی کا لطف اٹھائیں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس بار غلطی نہ ہو۔


ڈاکٹر محمد یونس   کاکہنا تھا کہ   عوام جمہوری اصول، آزادی اظہار کو یقینی بنائیں، قانون کی عملداری اور عدلیہ کی آزادی کو بھی یقینی بنائیں۔

ہم نےماضی میں شاندار کام کیا ہے اور اب بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں، میں پیرس سے جلد بنگلہ  دیش واپس آرہا ہوں۔

مزیدخبریں