بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کو رہا کر دیا گیا

بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کو رہا کر دیا گیا

ڈھاکہ: سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر رہا کر دیا گیا۔

اس فیصلے کا انکشاف بنگلہ دیشی ایوان صدر سے جاری میڈیا بیان میں کیا گیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے 5 اگست تک طلبہ کی تحریک اور مختلف مقدمات میں حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے، جن میں سے کئی کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے۔

پیر کے روز صدر محمد شہاب الدین نے آرمی چیف جنرل وقار الزمان، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہ اور بی این پی اور جماعت اسلامی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد خالدہ کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ 

بی این  پی ترجمان کے کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال ایور کیئر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بی این پی میڈیا سیل کے رکن شیر الکبیر خان نے کہا کہ ”صدر شہاب الدین نے بیگم ضیا کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ یہ خوشی لفظوں سے باہر ہے۔“

حکومت نے 25 مارچ 2020 کو خالدہ ضیا کو ان کی سزا معطل کرنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے عارضی طور پر جیل سے رہا کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم اس شرط کے ساتھ نظر بند تھیں کہ وہ اپنے گلشن گھر میں رہیں اور وبائی امراض کے دوران ملک سے باہر نہ جائیں۔ اس کے بعد اسے جیل سے باہر رکھنے کے لیے کئی بار توسیع کی گئی۔


صدر محمد شہاب الدین نے سیاست دانوں اور فوج کے ساتھ عبوری حکومت کی تشکیل پر بات چیت کے بعد پیر کو دیر گئے مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ ضیاء کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ حسینہ استعفیٰ دینے کے بعد پہلے ہی دن ہندوستان فرار ہوگئیں ہیں۔


علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے آرمی چیف منگل کو طلباء کے احتجاجی رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے ہیں کیونکہ ملک نئی حکومت کا انتظار کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں