ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔
بنگلہ دیشی طالب علم رہنماؤں نے صدر شہاب الدین کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کیلئے 3 بجے کی ڈیڈلائن دی تھی اور کہا تھا کہ 3 بجے تک پارلیمنٹ تحلیل نہ کی گئی تو سخت اقدام کریں گے۔ جس کے بعد ایوان صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب ترجمان بی این پی کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو رہا کر دیا گیاہے۔
استعفے کی خبر سنتے ہیں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی منائی ۔طلبا نے اپنے خاندان والوں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منا یا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دینے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ آرمی کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا اور ڈیڈ لائن کےکچھ دیر بعد ہی وزیر اعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔