رؤف حسن کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

01:37 PM, 6 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نے رؤف حسن کی ضمانت بعد از گرفتاری  کی درخواست منظور کر لی۔ ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت پر عدالت نے 2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت کو منظور کرلیا  ۔

 رؤف حسن کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہو ئے بتایا کہ ان پر ماضی میں کسی قسم کا کو ئی مقدمہ درج نہٰیں ہے،یہ مقدمات بھی سیاسی انتقام کے لیے درج کیے گئے ہیں ۔روٖ ف حسن پر سوشل میڈیا کےغلط استعما ل کرنےکا مقدمہ در ج ہوا،اب بارودی مواد کے لیےپیسے دینے کے حوا لے سے مقدمہ درج کیا گیا ۔

سماعت کےدوارن پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ عدالت تک ریکارڈ پہنچانے کی ذمہ داری میری نہیں تھی ۔وکیل شعیب شا ہین نےکہاکہ اصل مقصد رؤف حسن کو با ہر نہیں آ نے دیناہے ،شریک ملزم احمدوقاص جنجوعہ کی ضمانت بھی خارج ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں