چیف جسٹس, اہلیہ کی قائداعظم ریزیڈنسی سے منسلک اراضی موسمیاتی سینٹر کے لئے وقف

01:09 PM, 6 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کر دی۔

 
77 ویں جشن آزادی کے موقع پر قاضی فیملی نے اپنی زمین قوم کے لیے دے دی،  زیارت کوئٹہ میں قائداعظم ریزیڈنسی سے منسلک اراضی موسمیاتی سینٹر کو دے دی گئی۔

 
قاضی خاندان نے اراضی حکومت کو دینے کےلیے بلوچستان حکومت کو خط لکھ دیا۔ خط پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰکے دستخط موجود ہیں۔

قاضی  فائز عیسی اور ان کے خاندان نے  بلوچستان حکومت کو31 ہزار مربع سے زائد زمین کا عطیہ دیا، عطیہ کی گئی زمین زیارت میں پاکتان ریزیڈینسی کے ساتھ ہے۔  اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سنٹر کے استعمال ہو گی۔ 

مزیدخبریں