اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خا ن کوجیل میں مہیا کی جا نے وا لی سہولیات کی رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خا ن کوجیل میں مہیا کی جا نے وا لی سہولیات کی رپورٹ طلب

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں عالمی معاہدوں اور جیل رولز کے مطابق سہولیات کی درخواست پر سماعت ہو ئی  ۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آ ئی وکیل اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہا ئی کورٹ کی جانب سےعمران خا ن کوجیل میں مہیا کی جا نے وا لی سہولیات کی رپورٹ طلب کی گئی ۔کورٹ کی جا نب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا کر کاپی درخواست گزار کے وکلاء کو دینے کی ہدایت دی گئی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے جیل حکا م سے زمینی حقیقت اور مہیا کی جا نےوا لی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جاتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو  فریج کی سہولت نہیں ہےجس کے باعث  کھانا خراب ہو جاتا ہے۔عدالت نے مہیا کی جا نے والی سہولیات کی رپورٹ طلب کر کے سما عت 22 اگست تک ملتوی کر دی ۔

مصنف کے بارے میں