اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس سے متعلق سماعت جج عابدہ سجاد کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔
نواز شریف کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے ۔ عدالتی عملہ کے مطابق احتساب عدالت 3 کی جج عابدہ سجاد نے تاحال چارج نہیں سنبھالاجس کے باعث نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت 10 ستمبر کو ہو گی۔