کے پی کابینہ اجلا س آ ج ,بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری سمیت 24 نکاتی ایجنڈا شامل

کے پی کابینہ اجلا س آ ج ,بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری سمیت 24 نکاتی ایجنڈا شامل

پشاور : خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج  ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں 24 نکات سمیت 14 ایڈیشنل نکات بھی ایجنڈا میں شامل ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈا میں وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں ترامیم بھی شامل ہیں ۔

 ایجنڈے میں ضلع سوات، لوئر، اپرچترال اور لوئر، اپردیر میں گندم کی خریداری، ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتی اور دیگر بھرتیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔

 کابینہ اجلاس میں گریڈ 17 اور ایس ایس ٹی 16 کی اپ گریڈیشن شامل ہے، ایڈیشنل ایجنڈا میں بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری  بھی شامل ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کیلئے گرانٹ کی منظوری بھی اجلا س کا حصہ ہو گی ۔ایڈیشنل نکات میں گومل زام ڈیم کیلئے 400 ملین روپے کی منظوری اور مسجد مہابت خان کی مرمت کیلئے بھی فنڈز کی منظوری دی جا ئےگی۔

مصنف کے بارے میں