کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے مزید بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔شہرقائد میں اگلے دو دنوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں کراچی کے بیشترحصوں میں سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتی ہیں۔13 اگست سے شہر قائد میں مون سون کا پانچواں اسپیل متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔