اسرائیل پر حملے کیلئے  روس کی ایران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسرائیل پر حملے کیلئے  روس کی ایران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

تہران: ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملہ متوقع ہے اسی تناظر میں اسرائیل پر حملے کیلئے  روس کی ایران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو تہران پہنچ گئے۔ تہران میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان ، سپریم قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور جنرل اسٹاف کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

 سرگئی شوئیگو، جو مئی میں سلامتی کونسل میں منتقل ہونے سے پہلے روس کے وزیر دفاع تھے، تہران میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان ، سپریم قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اور جنرل اسٹاف کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ ہفتے ایران میں فلسطینی اسلامی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کی تھی اور تمام فریقین پر زور دیا تھا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے مشرق وسطیٰ وسیع تر علاقائی جنگ کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسے سزا دے گا۔ اسرائیلی حکام نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مصنف کے بارے میں