ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور جاپان کا میچ برابر،قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت پائی

11:25 PM, 6 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

چنائی:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی کوئی خاص نہیں ہے۔پاکستان کی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے  ایک میچ بھی نہیں جیتا ہے۔ 

قومی ہاکی ٹیم  اب تک   ایک میچ بھی نہیں جیت پائی ہے۔چنائی میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ہاکی مقابلے میں دونوں ٹیموں نے 3-3 گول کر کے میچ کو برابرکردیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے محمد خان نے 2 اور عبدالرانا نے ایک گول کیا۔ میچ میں پاکستان نے جاپان کے خلاف اچھا آغاز کیا۔ نویں منٹ میں رانا وحید نے پاکستان کو برتری دلا دی لیکن پہلے ہی کوارٹر میں جاپان نے گول برابر کر دیا۔دوسرے کوارٹر میں پھر پاکستان نے برتری حاصل کی، پنالٹی کارنر پر گول محمد سفیان خان نے بنایا، اس کے بعد جاپان نے لگاتار دو گول بنائے اور میچ میں پہلی بار سبقت حاصل کی۔

میچ کے 55 ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی کارنر ملا اور محمد سفیان خان نے گول بنا کر میچ تین تین سے برابر کر دیا۔تین میچز میں قومی ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہ جیت سکی، اس کے پوائنٹس کی تعداد صرف 2 ہے۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ کل چین سے کھیلے گیہ

مزیدخبریں