پکنک منانے گئی 7  لڑکیاں   ندی میں  ڈوب کر جاں بحق

09:57 PM, 6 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

تربت:پکنک منانے کے لیے  گئی سات لڑکیاں ندی میں ڈو ب گئیں۔ بلوچستان کے شہر تربت میں مقامی کیچ ندی میں ڈوب کر 7 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشیں ندی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونیوالی بچیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہی۔  لاشوں کوضروری کارروائی کے بعد  لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مزیدخبریں