ہم نے 2018 میں تبدیلی کی قیمت دیکھ لی، مردم شماری مکمل  کر کے الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گا: احسن اقبال

08:34 PM, 6 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

نارووال: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کاکہنا ہے کہ  ہم  انتخابات  کے لئے تیار ہیں ۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ  ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ   2023 کے الیکشن کے لئے مردم شماری مکمل  کر کے الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گاتاکہ وہ اس کی روشنی میں حلقہ بندی کر سکے ۔

انہوں  نے کہاکہ یہ وہ فیصلہ  ہے جو کونسل آف کامن انٹرسٹ نے پچھلی حکومت کے دور میں کیا تھا ، اسی فیصلے کی روشنی میں ہم نے ساتویں مردم شماری کو جاری رکھا  ۔ ہم مردم شماری کو الیکشن کمیشن کے سپرد کر دیں گے  باقی فیصلہ الیکشن کمیشن نے آئین قانون کی روشنی میں کرنا ہے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ  الیکشن آج ہوں  کل ہوں  یا  پرسوں  ہم تیار ہیں۔ 

اس بات پر ہمیں فخر ہے پاکستان کی دیوالیہ ہوئی معیشت کو دوبارہ بحالی کے راستے پر ڈالا  ہے ۔ اپریل 2022 جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پوری دنیا میں شور تھا ، پاکستان 4 ہفتے نکالے گا یا 6 ہفتے نکالے گا ۔  جب ہم حکومت چھوڑ رہے ہیں  کوئی نہیں کہ رہا پاکستان دیوالیہ ہونے کی شرطیں نہیں لگا رہا ۔

ان کاکہنا تھا کہ پچھلی حکومت ہمارے تمام دوست ملکوں سے تعلقات خو سردمہری میں ڈال چکی تھی ، پاکستان کے چین ، یورپ، امریکہ سے سردمہری کا شکار تھے ۔ پاکستان کے تعلقات خلیجی ممالک کے ساتھ نہایت سرد کر دیے گئے کہ جو انہوں نے تحفے دئے بیچ دیے گئے۔  پاکستان کے چین ، روس، خلیجی ممالک کے اس وقت بہترین تعلقات ہیں۔جب بھی الیکشن ہو گا پاکستان کے عوام ن لیگ کو ووٹ دے گی۔ہمیں اس پالیسی کا تسلسل چاہئے ۔ ہم نے 2018 میں تبدیلی کی قیمت دیکھ لی ہے۔

مزیدخبریں