ییجنگ :مشرقی چین میں زلزلے کی وجہ سے متعدد گھر زمین بوس ہوگئے۔ مشرقی چین میں شہر ڈیزہو کےجنوب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں زلزلے کی وجہ سے متعدد گھر زمین بوس ہوگئے زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔
ا س وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس بھی پایاگیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
چائنہ ارتھ کویک نیٹ ورکس سنٹر کے مطابق زلزلے کی شدت کی وجہ سے لگ بھگ 126 گھر زمین بوس ہوگئے اور 21 افراد زخمی ہوئے تاہم کسی شخص کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق مشرقی چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کےشدید جھٹکے بیجنگ اورشنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے ۔