منفی کرداروں میں اداکاری کا مارجن ہوتا ہے،منیب بٹ

05:16 PM, 6 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : اداکار منیب بٹ کاکہنا ہےکہ  منفی کرداروں میں اداکاری کا مارجن ہوتا ہے۔انہوں نے عرب نیوز سے انٹرویو میں کہاکہ منفی کرداروں میں اداکاری کا مارجن ہوتا ہے۔ 31 برس کے اداکار نے کہاکہ  میرے نئے پراجیکٹس میں"موتیا سرکار" ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ اس کے علاوہ میں ایک اور ڈرامے میں سیاسی رہنما کا کردار کررہا ہوں۔

یہ میرا ڈریم پراجیکٹ ہے، اس میں میری شخصیت کےمنفی پہلو بھی سامنے آئیں گے۔ منیب بٹ نے 2013 میں شوبز میں قدم رکھا تھااور ڈرامہ "کوئی چاند رکھ"،"یاریاں "،تیرے آنے سے "،"قلندر"،"سر راہ" میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ منیب بٹ نے "موتی سرکار" کے بارے میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ کردار ذرا ہٹ کے ہے اور منفرد ہے۔ میں نے اسی وجہ سے اس کو کرنے پررضامند ہوا تھا۔

میں نے ذرا مختلف کردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراسی وجہ سے موتی سرکار جیسے کرداروں میں جلوہ گر ہورہا ہوں۔ منیب بٹ نے کہا کہ موتی سرکار کی کہانی 70 اور80 کی دہائی سے مماثلت رکھتی  ہے۔  اس ڈرامے کی کہانی موتی ، اس کی ماں اس کی بہن کے کردار گھومتی ہے جن کاتعلق ریڈ لائٹ ایریا سے ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ میرا اس کے علاوہ ایک اور ڈریم پراجیکٹ ہے میں اس میں سیاسی رہنما کے روپ میں نظر آئوں گا۔ اس میں بھی میرا کردار منفی ہے۔واضح رہے کہ منیب بٹ کا شمار ایسی شخصیات میں ہوتا ہے جو مارننگ شوز میں اپنے بیانات کی وجہ سے تضادات میں گھر ے رہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں