اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور کا انجام بھی وہی ہوگا جو نواز شریف کو سزا دینے والے ارشد ملک کا ہوا تھا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انصاف کی اونچی اوڑان ،سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل پہنچا کر اگلے ہی دن جج ہمایوں دلاور لندن روانہ ہو گئے۔
انصاف کی اونچی اوڑان ،سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل پہنچا کر اگلے ہی دن جج ہمایوں دلاور لندن روانہ ہو گئے اس قسم کے ججوں کا انجام وہی ہوتا ہے جو سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کا ہوا تھا https://t.co/fobig0obNe
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 6, 2023
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس قسم کے ججوں کا انجام وہی ہوتا ہے جو سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کا ہوا تھا۔