سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر طنزیہ ٹویٹ کیے ہیں ۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کیا گیا تو جیالوں نےخود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یوتھیوں ساڈا کم سی دسنا ۔ اگوں تہاڈی مرضی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔