اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیرہوا بازی ہوا بازی غلام سرور کے بیان سے پی آئی اے کو عالمی سطح پربھاری نقصان ہوا۔ اس بیان کی پاکستان بھاری قیمت ادا کررہا ہے۔ اکتوبر میں پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہوجائیں گی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے کہا کہ پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل کی بہتری چاہتے ہیں۔ایوی ایشن کی بہتری کے لیے اصلاحات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقائق پر مبنی بات کر رہا ہوں۔آبادی کی گروتھ 2.55فیصد ہے۔2017 کی مردم شماری میں گروتھ 2.4فیصد تھی ۔ یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوئی ہے۔سیٹلائٹ کے ذریعے دیکھا گیا 250 گھر تھے،فزیکلی 2200گھر تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں غلطی کی گنجائش کم ہے۔ ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ ماضی کی حکومت کرکے گئی تھی۔ 34 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔مردم شماری کے نتائج تمام ارکان کی منظوری سے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں جے یو آئی کے سینیٹر سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت ختم ہونے کے 4دن پہلے مردم شماری منظور کی گئی ۔ نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی 64 لاکھ کم کردی گئی ۔ہم بلوچستان کے لوگوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں ۔ جو لوگ بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار ہیں انہوں نے ہی کل ایسے کیا ۔سینیٹرکامران مرتضیٰ کا احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کیا۔